18 نومبر 2014 - 06:23
ایران اور چین تعمیری تعاون جاری رکھ سکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کے فروغ کے دائرے میں پائیدار و تعمیری تعاون جاری رکھ سکتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے آج تہران میں چین کمونیسٹ پارٹی کے سیاسی شعبے کے رکن منگ جیان جو کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ دونوں ممالک بے پناہ گنجائشوں کے حامل ہیں اور علاقائی و عالمی سطح میں سیاسی و سیکیورٹی خاصطور سے دہشتگردی کے خلاف مہم میں اپنے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، اور اسلامی جمہوریہ ایران، چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔ چین کی کمونیسٹ پارٹی کے سیاسی شعبے کے رکن نے بھی اس ملاقات میں ایران اور چین کے درمیان سیاسی و سیکیورٹی شعبوں میں مشترکہ تعاون کی زمین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، منظم جرائم کے خلاف جدوجہد کے شعبے میں تہران اور بیجنگ کے تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

.......

/169